
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کی درخواست پر عارضی طور پر ذمےداریاں واپس لے لی گئیں، رابطہ کمیٹی کے مطابق الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ عوام ندیم نصرت کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
