
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں ان سے اپیل کی گئی ہے۔
کہ وہ معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام کا قتل عام بند کروائیں۔ الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کے علمبردار تمام اسلامی و غیراسلامی ممالک سے اپیل کی ہے۔
کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور انداز میں آواز بلند کریں اور تمام سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی حکام کو قائل کریں کہ وہ تنازع کے حل کے لئے بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔
الطا ف حسین نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادت پر دلی صدمہ اور افسوس کااظہار کیا اور شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔
