
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں گنے کے کاشت کاروں کے مسائل پر اظہار تشویش کیا ہے۔
الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کاشت کاروں کےمسائل پرسردمہری کامظاہرہ کررہی ہے، شوگرمل مالکان کاشت کاروں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں، مسائل حل نہ ہوئے تو ایم کیو ایم جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
