
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج شام ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج شام 5 بجے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
پریس کانفرنس خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم آج اپنا آیندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
