
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں ایک خاتون نے اپنے ہی دو بچوں کی جان لے لی اور دو کو بری طرح زخمی کر دیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ میری لینڈ کے علاقے جرمن ٹاون میں پیش آیا پولیس کے مطابق ایک سال کے بچے اور 2 سال کی بچی کو رات میں سوتے ہوئے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا جبکہ 5 اور 8 سال کے دو بچے شدید زخمی ہوئے ہِیں۔
زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے قتل کے الزام میں بچوں کی ماں سمیت دو خواتین کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کر لی ہے۔ بچوں کی ماں کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔
