
دمشق (جیوڈیسک) امریکا اور اتحادی ممالک نے شام اور عراق میں داعش پر فضائی حملے تیز کر دئیے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اتحادی فورسز نے داعش جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر 27 حملے کئے۔ شام کے سرحدی علاقے کوبانی اور دیرالزور پر گیارہ حملے کئے گئے۔
امریکی سینیٹر جان مکین نے صدر اوباما سے داعش کے خلاف سخت زمینی فوجی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
