
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ایک عمارت میں زور دار دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حادثہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی پولس میں واقع ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ زیادہ ترافراد کھڑکیوں سے کودنے اور جلنے کے واقعات میں زخمی ہوئے۔
آگ لگنے سے قریبی اپارٹمنٹ اور گروسری اسٹور بھی متاثر ہوئے۔ فائر فائٹرز نے خاصی کوششوں کے بعد آگ بجھائی۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
