
شکاگو (جیوڈیسک) کرسمس کے موقع پر بھی شکاگو میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران شہر میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ جس میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اکتالیس افراد زخمی ہیں۔
پولیس واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شکاگو میں دسمبر کے دوران فائرنگ سے 42 افراد مارے جا چکے ہیں۔
