Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امریکہ سے تعاون کا صلہ الزامات اور دھمکیاں

August 29, 2017 0 1 min read
Pakistan and America
Pakistan and America
Pakistan and America

تحریر : خان فہد خان
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات قیام پاکستان سے لیکر آج تک تنائو یا جمائوکا شکار رہے ہیں۔تاریخ پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ نے کسی دور میںبھی پاکستان سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار ہی نہیں کیے۔نائن الیون کے بعد جب امریکہ نے القاعدہ کے خلاف کاروائی کا بہانہ بنا کر افغانستان پر چڑھائی کرنا چاہی تو اِسے اس بات کا احساس تھاکہ پاکستان کی سپورٹ کے بغیر یہ جنگ اسے بہت مہنگی پڑے گی ۔ان دِنوں پاک امریکہ تعلقات شد ید تنائو کے شکار تھے ۔امریکہ پاکستان کے مئی 1998کو کیے جانے والے ایٹمی تجربوں سے خفا تھا کیونکہ اس کی شدید مخالفت ،دھمکیوںاور لالچ کے باوجودبھی پاکستان ایٹمی تجربے کرنے سے نہیں روکاتھا۔ بہرحال امریکہ کو افغان جنگ میں پاکستان کی مدد کی ضرورت شدت سے محسوس ہوئی اور اس نے مجبورا پاکستان سے رویے میں نرمی دکھائی اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔امریکہ کو پاکستان سے عسکری امداد کی بجائے زمینی اورفضائی راستوںکی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور افغان جنگ میں تعاون مانگامگر انکار کی صورت میں دھمکیاںبھی دیں۔

اس وقت پاکستان کے سربراہ جنرل پرویز مشرف تھے انہوں نے خدا جانے ڈرتے ہوئے یا لالچ کرتے ہوئے امریکہ کوہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ جنگ میں اتحادی بننے کا اعلان کیا ۔ جس کے بعد ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان میں جو ہوا اور آج تک جو ہو رہا ہے۔افغان جنگ کا جنون امریکہ کا تھا مگر اس کے نتائج آج تک پاکستان بھگت رہا ہے ۔پرائی لڑائی اپنے گھر میں شروع ہوگئی اور پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت نے لپیٹ میں لے لیا۔یاد رہے 2001سے پہلے پاکستان میں دہشت گردی نہ ہونے کے برابر تھی لیکن افغان جنگ میں امریکہ کو تعاون فراہم کرنے پر پاکستان دہشت گردوں کو کھٹکنے لگااور وہ افغانستان چھوڑ کر پاکستان منتقل ہوئے اور یہاں دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے رہے۔ 2004میں شروع ہونے والے امریکی ڈرون حملوں نے جہاں پاکستان کی خود مختیاری کو چیلنج کیا وہیں دہشت گردی کی کاروائیوں میں تیزی آئی جس کے بعد صورت حال واضح ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی میں 50ہزار سے زائد سولین اور7ہزار کے قریب سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی جانوں کے نظرانے پیش کیے ۔ افغان جنگ کا اتحادی بن کرپاکستان کو سولہ سالوں میں جو معاشی نقصان پہنچا اس کا تو ہم اندازہ ہی لگا سکتے ہیں۔

گزشتہ اقتصادی سروے کے مطابق تقریبا 120ارب ڈالر کا معاشی نقصان پاکستان نے برداشت کیا اورغیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہوگئی جس سے معشیت ڈوبتی گئی۔پاکستان کا امن و سکون برباد ہوگیا معشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی یہ ہی نہیںڈرون حملوں نے بھی پاکستانیوں کے جذبات و احساسات کو بھڑکایا اور ان کو ریاست کے خلاف کھڑا ہونے کا موقع دیا ۔ پاکستان نے امریکہ کا ہاتھ تھام کرسولہ سالوں میں ہر لحاظ سے تعاون کیا اوربے شمار قربانیاں دیںاور اس کے بدلے میںکیا دیا جا رہا ہے …………. ؟تو جناب افغان جنگ کو سولہ سال مکمل ہونے کو ہیںاس جنگ میںمدد اور قربانیوں کاصلہ یہ ملاہے کہ امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان امریکہ سے امداد لے کر دہشت گردوں کو پناہ دے رہاہے جو آئے روز ہمارے لوگوں کو مار رہے ہیں۔پاکستان کو دہشت گردوں کی مدد جاری رکھنے پر بہت کچھ کھونا پڑسکتا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مطلوبہ کاروائیاں نہ کرنے کی صورت میں اقتصادی پابندی کے ساتھ ساتھ امداد روکنے کی دھمکی بھی دی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سکیورٹی پر بھی شکوک شبہات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بھی خیال کرنا چاہیے کہ یہ ایٹمی ہتھیار کبھی ہمارے دشمنوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔

اس بیان کے بعدپوری پاکستانی قوم اور حکمرانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے کہ ہماری لازوال قربانیوں و کامیابیوں کا کیا صلہ ملا مگر اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ امریکی صدر کا حقائق سے منافی بیان کیوں آیا کیا یہ ٹرمپ کی کم عقلی ، نااہلی یا لاشعوری ہے کہ اسے پاکستان کی افغان امن عمل میں عظیم قربانیوں کا علم نہیں ۔اس سے پہلے پاکستان سے ڈومور کے مطالبے ہوئے جو پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کے اعتراف کے بعد لیکن اس بارپاکستان کو اس کے تعاون اور قربانیوں کے صلہ میں الزامات اور دھمکیاںہی کیوں ملیں۔ تو جناب اصل میں امریکہ افغانستان میں ناکام ہو چکا ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے ایسے بیانات جاری کر رہا ہے ۔ٹرمپ کے الزامات پرپاکستان کی جانب سے ردعمل بعد میں آیا سب سے پہلے چین نے ردعمل دیااور ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دنیا پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو تسلیم کرے۔اس کے بعد روس بھی پاکستان کے دفاع میں بولا کہ افغانستان امن عمل پاکستان کا اہم کردار ہے اور پاکستان پر غیر ضروری دباو ڈالنے سے منفی نتائج برآمد ہونگے۔ایران بھی پاکستان کی حمایت میں پیچھے نہیں رہا اور امریکہ کی ناقص حکمت عملی اور طاقت کے بے جا استعمال کو خطہ میں دہشت اور تشدد کے بڑھتے واقعات کا ذمہ دار قرار دیا۔

یہ ہی نہیں عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر ٹرمپ کو اڑے ہاتھوں لیا اورخوب تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر کے الزامات کے بعد بھارتی آرمی چیف نے بھی ہمت دکھائی اور پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطہ میں پراکسی جنگ شروع کی ہوئی ہے ۔امریکہ بھارت الزام تراشیوں سے ان کے عزائم واضح ہیں۔امریکہ بھارت کی خواہش پر پاکستان کو دہشت گرد ملک قراردے کر عالمی سطح پرتنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بھارت کی ایشیاء اجاراہ داری چاہتاہے ۔لیکن وہ شاید یہ بھول گیا ہے کہ ساری دنیا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اور وہ یہ بھی جانتی ہے کہ سپر پاور کی دعویدار امریکہ افغانستان میں جنگ بری طرح ہارچکا ہے جبکہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کی کاروائیوںمیں سب سے زیادہ کامیابیاں سمیٹیں۔ٹرمپ بھارت کو تھپکی دے کر اور پاکستان پر الزام لگا کر سوچ رہا تھا کہ عالمی قوتوں اورعالمی میڈیا کی توپوں کا رخ پاکستان پر ہوگا لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا ۔عالمی برادری اور میڈیا کا ردعمل امریکہ کے منہ پر کرارا تھپڑ تھا جس کے بعد امریکہ اور بھارت کو اندازہ ہوجانا چاہیے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوںاور کاوشوں سے دنیا آشنا ہے اور وہ الزام تراشی سے پاکستان کے کردار کو مشکوک بنا کر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

تحریر : خان فہد خان

Share this:
Tags:
accusations america Cooperation pakistan threats الزامات امریکہ پاکستان تعاون دھمکیاں
Donald Trump
Previous Post ٹرمپ تمہارا شکریہ
Next Post گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا آئینی حصہ ہے آزادی کا بیس کیمپ برطانیہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر باسط۔ اصغر سیٹھی
Dr. Basit

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close