Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امریکا اور فلمی گیت

September 19, 2017 0 1 min read
America
America
America

تحریر: قادر خان افغان
فلم’چوری چوری’ میں لتا منگیشکر اور منا ڈے کی آواز میں نغمہ نگارشیلندر کا ” جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو،چوری چوری مرے دل میں سماتے ہو،یہ تو بتاؤ کہ تم میرے کون ہو؟” بہت معروف فلمی گیت ہے۔ یہ فلم1965ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہاں کسی فلم یا کسی گیت پر تبصرہ نہیں کرنامقصود نہیں بلکہ اس فلمی گیت کے پس منظر و موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں مجھے امریکہ اور عسکری تنظیموں کے درمیان ”تعلق”کا عجیب رشتہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ اس امَر کی جانب کرائی جارہی ہے کہ اگر روہنگیائی مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کا کوئی سدّباب نہیں کیا گیا تو یہ بات خارج از امکان نہیں ہے کہ رخائن’عسکریت پسندوں’ کا نیا گڑھ بن سکتا ہے۔

پس منظر میں اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو اس رُجحان سے امریکہ اور یورپ کو فائدہ جبکہ چین کو نقصان پہنچے گا۔یہ بڑا عجیب اتفاق (منصوبہ بندی) ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں امریکی مفادات کو کسی ملک سے خطرہ محسوس ہوتا ہے تو وہاں پہلے’عسکری تنظیمیں’ پہنچ جاتی ہیں۔امریکہ نے مملکت عراق میں جارحیت کیلئے پہلے عراق کو ایک ہوّا بنا یا اور ایران سے لڑوا کر عراق کی کمر ٹھونکتا رہا، کویت پر عراقی حملے میں امریکہ کا آشیر باد شامل تھا جو بعد ازاں عظیم جرم قرار پایا۔ جب عراق پر امریکہ نے حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تو نائن الیون واقعے کے بعد” بش ڈاکٹرائن ” کے تحت دنیا بھر میں القاعدہ کی طاقت کا ڈھنڈورا پیٹا گیا کہ القاعدہ اتنی” مضبوط ”ہو چکی ہے کہ وہ امریکہ جیسے طاقت ور ملک پر بھی حملہ کرنے کی استطاعت رکھتی ہے اس لئے اسے روکنا ضروری ہے۔’عسکری تنظیم’ کا جواز بنا کر امریکا پہلے افغانستان میں جا گھسا اور پھر منظّم منصوبے کے تحت عراق کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کی موجودگی اور عسکریت پسندوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی CIAکی جھوٹی رپورٹ مرتب کرکے حملہ کردیا۔ افغانستان میں داخلے کے لئے القاعدہ کے نام پر راستہ ہموار کیا اور پھر عراق میں داخل ہوگیا۔دولتِ اسلامیہ امریکا کی تخلیق ہے۔ لبنان میں ایک کانسپرنسی تھیوری گردش کر رہی تھی جو عالمی توجہ کا مرکز بن گئی کہ دولتِ اسلامیہ کو خود امریکا نے بنایا ہے۔

ان سازشی نظریات کو ہیلری کلنٹن کی کتاب ہارڈ چوائسزسے مزید تقویت ملی۔ وسطی بیروت میں ایک لبنانی اہلکار کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں سازشی نظریہ ہمارے خون میں شامل ہے۔ اس کا اشارہ اس افواہ کی جانب تھا کہ عراق میں داعش یا دولتِ اسلامیہ نامی شدت پسند گروہ کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے اور اس کا اعتراف سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب، ہارڈ چوائسز میں کیا ہے۔امریکا نے داعش کی تخلیق کرکے پوری دنیا میں دہشت گرد تنظیم کا خوف پھیلایا اور شام میں اپنی مداخلت کا جواز پیدا کیا، شام میں خفیہ فوجی کیمپ قائم کرلئے، ترکی نے جب ان خفیہ امریکی کیمپوں کی نشان دہی کی تو امریکہ نے باضابطہ سرکاری احتجاج کیا۔کردستان ورکرز پارٹی کو ترکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔ جبکہ امریکہ کردستان ورکرز پارٹی کی حلیف کرد شامی تنظیم پیپلزپروٹکیشن یونٹس کو مسلح کررہا ہے ترکی حکومت ان باغیوں کی حمایت کا الزام امریکہ پر عائد کرتی ہے۔امریکہ نے لیبیا کو برباد کرکے مغربی مداخلت کیلئے راستے کو ہموار کیا،سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے فاتحانہ انداز میں کہا تھا کہ قذافی کی ہلاکت اہم دن ہے۔جبکہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کا بھی کہنا تھا کہ معمر قذافی کی ہلاکت سے لیبیا کی تاریخ کے بد قسمت دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔کرنل قذافی کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔۔ مصر میں اسلا م پسند حکومت کو فوجی بغاوت کا سامنا ہوا۔ ہیومن رائٹس واچ مڈل ایسٹ کی ڈائریکٹر سارہ لی وٹسن کا یہ تبصرہ بہت فکر انگیز ہے: یہ سوال تو اب باقی نہیں رہا کیا مصر بحالی جمہوریت کے راستے پر چل رہا ہے؟ مگر دیکھنا یہ ہے اس کے وحشیانہ جبری ہتھکنڈوں کی امریکا کب تک پردہ پوشی کرتا رہے گا۔

فوجی انقلاب کے ذریعے صدر مرسی کی حکومت کا تختہ اُلٹے جانے کے بعد سے مصری حکام کے اقدامات کا دیانتدارانہ جائزہ جس نتیجے پر پہنچاتا ہے، وہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ جمہوری آزادیوں کو یقینی بنانے کے بجائے مصری حکام اس کے برعکس اقدامات کررہے ہیں۔ تو ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے سرغنہ فتح اللہ گولن نے امریکہ میں پناہ حاصل کی ہوئی ہے۔ترک حکومت کا الزام ہے کہ امریکا میں پینسلوانیا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن اور ان کی تحریک ہی ترکی میں گزشتہ برس موسم گرما میں کی گئی انقرہ حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت کے اصل محرک تھے۔افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا ء کی وعدہ خلافی کرکے مزیدچار ہزار امریکی فوجی افغانستان میں بھیجے جا رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے لئے ٹرمپ انتظامیہ نے عسکری تنظیموں کا جواز بنا کر پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کردیا اور پاکستان کے خلاف سخت کاروائی کی براہ راست دہمکی دے ڈالی۔اب روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی عسکریت پسندتنظیموں نے جارحانہ بیانات دیکر یہ عندیہ دیا ہے کہ برما کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔ خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکہ،چین کو دو اطراف سے گھیرنے کیلئے افغانستان کے بعد برما میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

یعنی ایک طرف افغانستان اور دوسری طرف برما سے۔دنیا بھر میں ہونے والی خانہ جنگیوں اور متعدد ممالک کو غیر مستحکم رکھنے میں امریکی پالیسیوں کا عمل دخل اور مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔امریکا۔شمالی کوریا تنازعہ محض بیانات کی حد تک رہتا ہے یا پھر اس سے آگے بڑھتا ہے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوئی سخت فیصلہ لینے کی پوزیشن میں اس لئے نہیں ہے کیونکہ فی الحال امریکہ یہ نہیں چاہتا کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ میں امریکا پہل کرے، کیونکہ چین واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا پر حملے میں پہل کی تو چین شمالی کوریا کا ساتھ دے گا۔امریکا ایک شاطر لومڑی کی طرح چین کو چہار اطراف سے گھیرنے میں مصروف ہے۔ شمالی کوریا کے خلاف آڑ لیکر جنوبی کوریا میں امریکی میزائل شکن نظام ” تھاڈ”نصب کردیا۔ جس سے خود جنوبی کوریا کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور امریکی اقدام کے خلاف مظاہرے کئے گئے روس نے بھی اس پر احتجاج کیا۔ جنوبی کوریا کے ساتھ ملکر امریکہ نے جنگی مشقیں بھی شروع کیں۔ تھاڈ نظام کی تنصیب پر چین کو کہنا پڑا کہ” جنوبی کوریا اور امریکا خطے میں اشتعال انگیزی سے باز رہیں ”۔ کیونکہ اس سسٹم کی وجہ سے چین پر بھی نظر رکھی جا سکتی ہے اور اس علاقائی سلامتی کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب بھارت کو پاکستان میں سی پیک منصوبے کے خلاف سازشوں کا ٹھیکہ امریکہ نے دیا ہوا ہے تو دیگر سہولت کاری کا ٹھیکہ افغانستان نے لے رکھا ہے جو پاکستان کے خلاف تمام سازشی مہروں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل امریکہ کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر نظر نہیں آرہے، ایسا لگتا ہے کہ صرف بھارت میں حریت پسندوں کو خطے کے لئے خطرہ قرار دیکر دہشت گرد ڈکلیئر کررہا ہے۔ یعنی مقبوضہ کشمیرکے مسئلے کے حل کے بجائے بھارت کو شہ دی جا رہی ہے کہ وہ امریکہ کی طرح عسکری تنظیموں کی موجودگی کا سہارا لیکر پاکستان کے خلاف عسکری کاروائی کرے۔لیکن امریکا اس ٹڈی دَل فوج کو امریکی فوج کی طرح سر تا پیر مسلح تو کرسکتا ہے لیکن ان میں جرات کہاں سے پیدا کرے گا۔امریکہ اور عالمی عسکریت پسند تنظیموں کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے اور تشدد کے لئے امریکہ کی جانب سے غیر روایتی ہتھیاروں کا استعمال اور کرایئے کے فوجیوں سمیت ٹارگٹ کلرز کی سینڈیکٹ کو استعمال کرنا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ہے۔امریکا اپنی مذموم مقاصد اور مخصوص مفادات کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے، امریکہ کی خون ریز تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اُس نے ہمیشہ پہلے سازشیں رچی ہیں اور پھر ان سازشوں کو جواز بنا کر اقوام متحدہ کو گمراہ کیا ہے اور اقوام متحدہ پر ڈکٹیٹر شپ کی حامل قوتیں سلامتی کونسل کے نام پر امریکی مفادات کا تحفظ کرتی ہیں۔ روس، چین امریکی مفادات کی کھل کر مخالفت (ویٹو) نہیں کرسکتے کیونکہ پوری اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم کو امریکہ نے غلام بنا رکھا ہے۔ سلامتی کونسل کی مستقل اراکین میں ایک بھی مسلم ملک ویٹو پاور نہیں رکھتا اور پانچ مستقل اراکین میں ایک بھی مسلم ملک شامل نہیں ہے۔ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا کردار کاغذی اور صرف بیانات کی حد تک ہے اور وہ بھی اگر امریکا کے مفادات سے متصادم نہ ہوں۔ ان تمام حالات میں اب اظہاریہ کے پہلے پیرایئے پر غور کیجئے کہ 1965میں ریلیز ہونے والا فلمی گیت امریکا پر کتنا صادق بیٹھتا ہے کہ جہاں میں (عسکری تنظیمیں) جاتی ہو ں وہیں چلے آتے ہو،چوری چوری مرے دل(مخالف ملک) میں سماتے ہو،یہ تو بتاؤ کہ تم میرے کون ہو؟۔تو اس کا آسان جواب سب کو معلوم ہے کہ امریکا عسکری تنظیموں کا گاڈ فادرہے۔ جو امریکی مفادات کے لئے جارحیت کا راستہ ہموار کرتی ہیں، کبھی جمہوریت کے نام پر، کبھی آمریت، کبھی انتہا پسندی تو کبھی دفاعی معاہدوں کے نام پر۔۔۔َََ

Qadir Khan Afghan
Qadir Khan Afghan

تحریر: قادر خان افغان

Share this:
Tags:
america country threat امریکا خطرہ ملک
International Peace Day
Previous Post عالمی امن کے علمبردار ہی امن کے دشمن
Next Post حلقہ این اے 120 کے نتیجے سے کیا ہو گا
Vote

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close