
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے بھارت کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور ساز و سامان کی پیش کش کر ڈالی۔ امریکا نے بھارت کو جنگی ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیارے والے ڈرون دینے کی پیشکش کی ہے، پینٹاگون ذرائع نے پیشکش کی تصدیق کر دی۔ امریکا نے بھارت کو جنگی ہیلی کاپٹر، بغیر پائلٹ طیارے، تھڑ جنیریشن جیولین میزائل دینے کی پیشکش کی ہے، جب کہ دفاعی سازو سامان اور دیگر ٹیکنالوجی کی منتقلی کا بھی یقین دلایا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روسی سفیر کی جانب سے پاکستان پر عائد اسلحہ کی فراہمی سے متعلق 30 سال سے عائد پابندی ہٹانے اور پاکستان کو جدید ایم آئی ہیلی کاپٹرز کے معاہدوں کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے بلاجواز تنقید کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد حالیہ امریکا کی بھارت کو پیشکش خطے میں ایک نئے جنگی جنون اور رجحان کو جنم دے سکتی ہے۔
