Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امریکہ میں اسلام، مسلمان اور رمضان

July 9, 2015July 9, 2015 0 1 min read
American Muslims Iftar
Iftar
Iftar

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری
امریکہ میں مذہبی آزادی ہر شہری کو حاصل ہے۔ اس لئے یہاں دوسرے کئی مذاہب کے ساتھ ساتھ اسلام مذہب بھی اپنی پوری خصوصیات کے ساتھ نہ صرف موجود ہے ، بلکہ متاثر کرنے میں بھی بے حد کامیاب ہے۔ جس کی خبریں اکثر میڈیا میں آتی رہتی ہیں۔ اگر یہاں کے پانچویں کلاس کے بچّوں کے نصاب میں شامل تاریخ کی کتاب پر بھروسہ کیا جائے تو یہ امریکہ ہی ہے ، جہاں سب سے زیادہ لوگ اسلام قبول کرتے ہیں، جس کی اہم وجہ یہاں کے مسلمانوں کا اسلامی شعار کو اپناتے ہوئے ایک مثالی مسلمان کی طرح زندگی گزارنا ہے۔ امریکہ میں مذہبی آزادی یہ عالم ہے کہ یہاں ہر مذاہب کے لوگوں کی تعداد کے تناسب سے ان کی عبادت گاہیں بھی موجود ہیں اور چونکہ امریکہ میں مختلف ممالک سے آکر بسنے والے مسلمانوں کی تعداد کافی ہے، اس لئے یہاں کے تقریباََ تمام شہر میں بے حد خوبصورت اور وسیع و عریض مساجد ہیں ، ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں اس وقت ١٩٠٠ سو سے زائد مساجد اور اسلامک سنٹر قائم ہیں ، جہاں لوگ آزادانہ طور پر عبادات ، دینی تعلیمات، تحفظ ثقافت اور اپنے مذہبی پرب و تہوار میں مشغول رہتے ہیں ۔ امریکہ کی یہ مذہبی آزادی اور رواداری ہی ہے کہ یہاں کے بعض شہروں میں جہاں کے چرچ بعض وجوحات کی بنأ پر ویران ہو گئے۔

ان چرچ کو یہاں کے مسلمانوں نے خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا اور اپنے مذہبی عبادات میں یہاں مشغول ہیں ۔ مذہبی اور ثقافتی کشادہ دلی کا ہی یہ فیض ہے کہ یہاں کے دفاتر اور تجارت گاہوں (والمارٹ، کروگر، مال وغیرہ) میں مسلمان مرد و خواتین اپنے پورے تشخص کے ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔ مرد اپنی شرعی داڑھی اور روائیتی لباس اور عورتیں حجاب اور نقاب میں بھی یہاں خوب نظر آتی ہیں ۔ مساجد میں مختلف ممالک کی مسلم خواتین کی بھی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے، ان کے لئے عبادات کے لئے الگ سے خصوصی انتظام رہتا ہے۔ مساجد میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم کے لئے الگ سے مدارس بھی قائم ہیں او ر درس و تدریس کے لئے باضابطہ مدرس بحال ہیں ، جہاں روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان اور اتوار کو صبح سے ظہر تک دینی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان مساجد میں سے کئی مساجد ایسی ہیں ،جہاں مُردوں کو غسل اور تجہیز و تفکین کا انتظام رہتا ہے۔

یہاں سے شائع ہونے والے اردو اخبارات میں اکثر و بیشتر اسلامیات سے متعلق مختلف موضوعات پر مضامین آتے رہتے ہیں اور یہاں کے کئی ریڈیو پر اسٹیشنوں سے اسلامیات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ میں نے امریکہ کے کئی شہروں کا دورہ کیا اوربہت سارے گھروں میں رہنے، لوگوں سے ملنے جلنے کے ساتھ ساتھ مختلف تقریبات میں بھی شامل ہونے کا موقع ملا ۔ہر جگہ میںنے بہت شدّت سے اس بات کو محسوس کیا کہ امریکہ میں ہر مسلمان نہ صرف اپنے گھر، بلکہ گھر کے باہر بھی اپنے مذہب کا نہ صرف عقیدت و احترام کرتا ہے، بلکہ عملی مظاہرہ بھی کرتا ہے۔ حلال اور حرام کا بھی انھیں خوب خیال رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں باضابطہ بڑے بڑے فوڈ مارٹ ایسے ہیں ، جہاںحلال اور ذبیحہ کا بطور خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

American Muslims Iftar
American Muslims Iftar

یہاں کے ہوٹلوں میں بہت سارے ہوٹل ایسے ہیں ، جہاں بڑے بڑے ہورڈنگ حلال اور ذبیحہ کے لگے ہوتے ہیں ، اس لئے یہاں کے مسلمان ان فورڈ مارٹوں اور ہوٹلوں میں بلا جھجھک جاتے ہیںاوراسلامی پابندیوں کا خیال کرتے ہیں یہاں کے کئی ایسے فورڈ مارٹ ہیں، جو ر مضان ا لمبارک کے سایہ فگن ہوتے ہی اپنی دریا دلی کا مظاہرہ اور احترام کرتے ہوئے کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دیتے ہیں ، جو کہ یقینا قابل تعریف عمل ہے۔ امریکہ میں ماہ رمضان المبارک کا استقبال بڑے پر تپاک انداز میں یہاں کیا جاتا ہے، مرد، عورتیں، بچے سبھی بڑے خشوع وخضوع کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں ، یہاں کی مساجد کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں ۔ روزہ داروں کی روزہ کشائی کا ثواب حاصل کرنے کے لئے بڑے بڑے ہوٹل والے ، اور دیگر مخیر حضرات کی جانب سے روزانہ ہر مسجد میں افطار اور کھانے کا بہترین انتظام ہوتا ہے، افطار میں کھجوراور شربت کے ساتھ ساتھ پھل ، پھلکی ، پکوڑی ، جیلابی اور چنا وغیرہ ہوتا ہے۔

افطار کے بعد مرد ،عورتیں ، بچے سبھی مغرب کی نمازادا کرتے ہیں اور نماز ختم ہوتے ہی کھانا چن دیا جاتا ہے، اور کھانا بھی بے حد پر تکلف، یعنی بریانی، نان، مرغ ،مٹن وغیرہ کے ساتھ ساتھ کوئی نہ کوئی میٹھا بھی ضرور ہوتا ہے۔ میں یہ بات واضح کر دوں کہ یہ افطار و کھانا فطرہ یا زکوٰة کی رقم سے نہیں ہوتا۔ چونکہ یہاں کی بیشتر عورتیں جاب کرتی ہیں ، اس لئے وہ خود اور ان کے شوہر و بچے بھی نہ صرف افطار و کھانا کے لئے بلکہ نماز و تراویح کے لئے بھی مسجد آ جاتے ہیں۔ یہاں لوگوں کی رہائش دور دور پر واقع ہے اور لوگ کافی پھیلے ہوئے ہیں،اس لئے لوگوں کا ملنا جلنا بھی ہو جاتا ہے ۔ ایسے تمام لوگ اس نظم سے استفادہ کرتے ہیں ۔ مساجد میں یوں تو پورے رمضان بھر ایک خاص طرح کا ماحول رہتا ہے، لیکن عصر سے عشاء تک کا ماحول بڑا ہی روح پرور ہوتا ہے۔ ان مساجد میں رمضان ا مبارک کے آخری عشرہ میں بیس بیس لوگ اعتکاف میں بھی بیٹھتے ہیں ، جنھیں ساری سہولیات مسجد کی کمیٹی کی جانب سے دی جاتی ہیں ۔مساجد کے امام کی تنخواہ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بہت سارے لوگ امامت کو ترجیح دیتے ہیں ۔ جمعہ کو خاص اہتمام ہوتا ہے۔

اس دن امام یا پھر کوئی بڑا عالم دین خطبہ دیتا ہے۔ ایسے لوگوں میں زیادہ تر نوجوان ہوتے ہیں ، جن کے افکار و خیالات جدید تقاضوں سے مذّین ہوتے ہیں ۔مساجد میں لوگ دل کھول کر چندہ دیتے ہیں ، اس لئے مساجد کے انتظامات میں کسی طرح کی دشواری نہیں ہوتی ہے۔ یوں تو جہاں پر ملی جلی یعنی مختلف مسلکوں کے لوگ رہتے ہیں ، وہاں پر کسی خاص مسلک کی پیروی نہیں ہوتی ہے۔ لیکن جہاں پر کسی خاص مسلک کی آبادی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے، وہاں پر ان کی خاص مسجدیں ہوتی ہیں ۔ مثلاََ میں نے نیؤ یارک میں البانیوں کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ، جہاں کا منمبر کافی اُنچائی پر تھا ، اور امام نے البانی زبان میں تشریح و تقریر کی ۔ اسی طرح ہیوسٹن میں بہت عالیشان اور بہت شاندار بوہرہ کی مسجد بھی دیکھی۔

Moon
Moon

امریکہ کے تقریباََ ہر شہر میں رمضان کی چاند رات کا میلہ کا زبردست اہتمام دیکھا جاتا ہے۔وسیع و عریض ہوٹلوں کے ہال میں طرح طرح کی دکانیں سجائی جاتی ہیں ، خاص طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس چاند رات میلہ کا خوب لطف اٹھاتے ہیں ، طرح طرح کے لباس، سجنے سنورنے کے سامان اور بھی بہت ساری چیزیں یہاں بکتی ہیں، نوجوان لڑکے، لڑکیوں ، بچوں اور عورتوں کو اس چاند رات کا بہت شدت سے انتظار رہتا ہے، اس دن یہ لوگ بہت جم کر خریداری کرتی ہیں اور رات گئے تک چہل پہل رہتی ہے۔ عید افطر کی نماز، یوں تو مساجد میں بھی ہوتی ہیں لیکن لوگ (مرد و خواتین ) عید افطر کی نماز کے لئے مجمع میں نماز کی ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں ، جہاں بیک وقت پچیس سے تیس ہزا ر سے زائد لوگ عید کی نماز ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نما زکے لئے کوئی بھی گراؤنڈ یا ہال یہاں مفت میں نہیں ملتا ہے بلکہ ہزاروں ڈالر دے کر کچھ گھنٹوں کے لئے کرایہ پر لیا جاتا ہے۔ نماز کے بعد اسی جگہ لوگ مرد ،عورتیں سبھی اپنے احباب سے ملتے ہیں ، دوردور رہائش کی بنأ پر لوگ اسی جگہ مل لیتے ہیں ، کمیٹی کی جانب سے مفت میں ڈونٹ (مٹھائی) وغیرہ کا بھی انتظام رہتا ہے، اس لئے لوگ ان مٹھایوں کا بھی لطف لیتے ہیں ، بعض خواتین اپنے لوگوں کے لئے اپنے گھر سے میٹھے پکوان لے جاتی ہیں اور اسی جگہ سب مل جل کر ایک ساتھ بیٹھ کر کھاتے پیتے ہیں ، یہ منظر آپسی محبت اور میل ملاپ کی بھرپور عکّاسی کرتا ہے۔

رمضان اور عید کے سلسلے میں ایک طرف جہاں بڑی تعداد میں لوگ Islamic Society of North America نامی تنظیم ، جس کا مرکز انڈیانا ہے، کے فیصلوں کو ،جو سائنسی نظام پر مبنی ہوتا ہے، مانتے ہیں ، وہیں دوسری طرف کچھ لوگ ICNA کے ماننے والے چاند دیکھنے کو ضروری قرار دیتے ہیں۔امریکہ کے مسلمان جس اتحاد، اتفاق، یکجہتی، اخوت، خود داری، شائستگی اور اسلامی شعار کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں، وہ یقینی طور پر قابل تعریف ہے اور ان کی بعض تنطیمیں ، مخّیر خواتین و حضرات کے بھر پور تعاون سے،اپنے اپنے ممالک کے غریبوں، ناداروں ، مجبوروں اور بے کسوں کے لئے مالی امداد کرتے ہیں۔یہ سب ایسا انسانی اور دینی عمل ہے ، جس کی ستائش کی جانی چاہیے۔

Syed Qadri
Syed Qadri

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری
موبائل:09934839110
email: squadri806@gmail.com

Share this:
Tags:
america Islam life muslims ramadan Religion worship اسلام امریکہ ثقافت رمضان زندگی عبادات مذہب مسلمان
Yousuf Raza Gilani Sister Funeral
Previous Post ملتان:سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی ہمشیرہ سپرد خاک
Next Post جعفرآباد : شرپسندوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی
Gas Pipeline Explosion

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close