
نیو یارک (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جج ولیم پالی نے امریکن سول لبرٹیز یونین American Civil Liberties Union کی فون کالز کی نگرانی کے خلاف درخواست کو خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ فون کی نگرانی سے القاعدہ کے نیٹ ورک کو کمزور کرنے میں مدد ملی ہے اگر فون کی نگرانی کا مؤثر نظام ہوتا تو نائن الیون کا واقعہ پیش نہ آتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے اپنی غلطی سے سبق حاصل کیا ہے دشمن کو تباہ کرنے کے لئے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔
