
سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکا میں سیاہ فام نوجوانوں پر پولیس کے بڑھتے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔
سینکڑوں افراد سان فرانسسکو میں سٹی ہال کے باہر جمع ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مارچ کیا۔
مظاہرین نے سڑک ٹریفک کے لیے بلاک کر دی تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
