
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا نے کھیلوں پر جوا کھیلنے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ لاس ویگاس کی دیکھا دیکھی دوسری ریاستیں بھی قوانین میں تبدیلی کا جائزہ لے رہی ہیں۔
واضع رہے کہ ہر سال امریکا میں سپورٹس پر 400 بلین ڈالر کا سٹہ کھیلا جاتا ہے۔ امریکا کی 50 میں سے 46 ریاستوں میں جگہ جگہ کیسینو پائے جاتے ہیں جہاں پر قانونی طور پر جوا کھیلا جاتا ہے لیکن کھیلوں پر جوا کھیلنے کی اجازت صرف ایک ریاست لاس ویگاس میں ہے باقی جگہوں پر یہ کام غیر قانونی انداز میں ہوتا ہے۔
لوگ کھیلوں پر مختلف غیر ملکی ویب سائٹس یا پھر غیر قانونی بکیز کے توسط سے جوا کھیلتے ہیں۔ یہ معلوم ہونے کے بعد سب کچھ خطرناک ہے وہ یہ خطرہ مول لینے سے نہیں چوکتے۔ امریکا میں میچ فکسنگ بھی کوئی نئی نہیں بلکہ یہ صدیوں پرانی چیز ہے۔ 1919ء میں سٹے بازوں نے پوری بیس بال ورلڈ سیریز ہی فکس کر دی تھی۔
یہ بلیک سوکس سکینڈل کے نام سے مشہور ہوا جب شکاگو وائٹ سوکس کے کھلاڑیوں نے میچ ہارنے کیلئے رشوت لی تھی۔ اب لاس ویگاس کی طرح دوسری ریاستیں بھی کھیلوں پر جوئے کو قانونی دائرہ کار میں لانے پر غور کر رہی ہے۔
