
نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست جزیرے میں آتش فشاں پہاڑ سے نکلنے والے لاوے کا بہاؤ رک گیا۔ آتش فشاں کلایوا سے نکلنے والے لاوے کا رخ گاؤں پاہوا کی جانب تھا۔
حکام نے خطرے کے پیش نظر سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا ، دس میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بہنے والا لاوا سیکڑوں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ کرنے کے بعد اب رک گیا ہے۔ لاوے کا رخ ستائیس جون سے آبادی کی جانب تھا۔
