
نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کے شہر اوک لینڈ میں ایک گودام میں آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ گودام دو منزلہ عمارت کے نیچے واقع تھا جہاں ایک کانسرٹ کے دوران آگ لگ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد عمارت کی چھت گر گئی جہاں اس وقت 50 افراد موجود تھے۔
فائر بریگیڈ نت آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا جس کا سبب جاننےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
