
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے دفاعی ادارے پنٹاگون نے کہا ہے کہ عراق پر فضائی حملوں نے داعش کی پیش قدمی سست کر دی ہے۔
امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ولیم ماریل نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی فضائی حملوں نے داعش کیلئے اربیل کی طرف پیش قدمی کومتاثر ضرور کیا ہے۔
مگر اس سے عراق کے دیگر علاقوں میں داعش کمزور نہیں ہوئی۔ داعش کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، یزیدیوں کے تحفظ کیلئے بھی امریکی کوششیں محدود رہیں گی۔
