
نیویارک (جیوڈیسک) اب روبوٹ گاڑیاں چلاتے نظر آئینگے۔ اب بہت جلد ایسے روبوٹ مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دئیے جائینگے۔
امریکی کمپنی روبوٹس لیب نے سان فرانسسکو میں جاری ٹیکنالوجی میلے کے دوران ڈرائیونگ کرنے والا روبوٹ متعارف کروایا ہے۔ اس کمپنی نے نائو (Nao)نامی روبوٹ کو نئے انداز سے پروگرام کرکے اُسے گاڑی چلانے کی قابلیت سے لیس کر دیا۔
ابتدائی مرحلے میں نائو کیلئے بی ایم ڈبلیو کی چھوٹی الیکٹرک کھلونا کار تیار کی گئی جس میں یہ ننھا مناروبوٹ انتہائی مہارت سے اپنی ڈرائیونگ صلاحیتیں دکھاتا نظر آیا۔
