
امریکی (جیوڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں ہونیوالے آئس ہاکی لیگ کے میچ میں ڈیٹرائٹ ریڈ ونگز اور وینکوور کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔
میزبان ڈیٹرائٹ کی جانب سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔
میزبان ٹیم نے وینکوور کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر فتح سمیٹی ، فاتح ٹیم کی جانب سے پیول نے دو جبکہ نکلز اور ڈی کیسر نے ایک ایک گول سکور کیے۔
