
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا تعلیم کے لیے جدوجہد کرنا باعث فخر ہے، ملالہ نے اپنی مہم کے دوران بے پناہ عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا، ان کو نوبیل انعام ملنا ہی اصل عید ہے۔
وہ امریکی محکمہ خارجہ میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ اس خوشی کے موقع پرسب سے کم عمر نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی مسلم لڑکی ملالہ پر سب کو فخر کرنا چاہیے جو اپنے اور دوسروں کے حقوق کےلیے لڑی اور ثابت قدم رہی۔
