
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اتوار کے دن عمان میں اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔
امر یکی حکام کے مطابق جوہری مذاکرات کے سلسلے میں ہونے والی اس ملاقات میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن بھی شریک ہوں گی۔
