
کیلیفورنیا (جیوڈیسک) ایک پرتعیش امریکی ہوٹل نے جو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے سائوسالیٹو میں واقع ہے اپنے ’’معزز مہمانوں‘‘ کی تواضع کیلئے انہیں ڈرون کے ذریعے پسندیدہ شراب پیش کرنے کا انوکھا بندوبست کیا ہے۔
یہ شاہانہ خدمت صرف ان مہمانوں کیلئے مخصوص ہے جو ہوٹل میں بنائے گئے 11 کمروں پر مشتمل علیحدہ مینشن میں قیام کریں جس کا یومیہ کرایہ 25 ہزار ڈالر ہے، ہوٹل انتظامیہ نے ان مہمانوں کو بھی اس انتظام سے مستفید ہونے کا موقع دے دیا ہے جو ہوٹل کے اس وسیع و عریض کمرے میں قیام کریں جس کا ایک روز کا کرایہ 10 ہزار ڈالر ہے، جو لوگ اس سے کم سطح کے کمروں میں قیام کریں انہیں یہ سہولت نہیں مل سکتی۔
