
ڈیٹرائیٹ (جیوڈیسک) ڈیٹرائیٹ امریکا میں ایک شخص پر باپ کا جسد خاکی چرانے کا جرم ثابت ہو گیا۔ 24 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ امریکی ریاست ڈیٹرائیٹ میں ایک شخص پر ایک قبرستان سے اپنے مردہ باپ کا جسد خاکی چرانے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق وِنسنٹ برائٹ نامی اس شخص کو 24 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی تاہم جج کے مطابق اسے ضمانت پر رہائی مل سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق استغاثہ اور ملزم کے درمیان طے پایا تھا کہ اقبال جرم کر لینے پر اسے جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ واضع رہے کہ رواں برس جنوری کے وسط میں برائٹ نے اپنے 93 سالہ والد کی میت ایک مقامی قبرستان سے چرا لی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سخت مذہبی عقیدے کا حامل برائٹ یہ سمجھتا تھا کہ وہ اپنے مرحوم والد کو دوبارہ زندگی دے سکتا ہے۔
