
نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما پچیس جنوری کو بھارت پہنچیں گے۔ سری نگر کے رہائشیوں نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر کشمیر کے مسئلے پر ضرور بات کریں گے۔
امریکی صدر باراک اوباما اوران کی اہلیہ مشعل اوباما بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت جا رہے ہیں جہاں وہ چھبیس جنوری کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دہلی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔
صدر باراک اوباما کی بھارت آمد پر مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ صدر اوباما پاکستان اور بھارتی تعلقات کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کریں گے۔
