
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں خام تیل سے بھری ٹرین پٹری سے اتر کر دھماکے سے تباہ ہو گئی۔ امریکی ریاست شمالی ڈکوٹا میں پٹری سے اترنے والی ٹرین میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مالی نقصان کی تفصیلات بھی معلوم نہیں ہو سکیں۔
