
ٹینیسی (جیوڈیسک) حکام کا کہنا ہے کہ گیٹلینبرگ سے مزید تین لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ جس کے بعد آگ سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر نوے فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔ ٹینیسی میں تین روز سے لگی آگ سے اب تک سات سو سے زائد عمارات تباہ ہو چکی ہیں۔
جبکہ چودہ ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
