
نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کی ایک عدالت نے 10 سال قبل اسرائیل پر کئے جانیوالے حملوں کے الزام میں پی ایل او اور فلسطینی اتھارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ 2002ء سے 2004ء کے دوران فلسطین کے دوسرے ’انتفادہ‘ میں چھ حملوں میں 33 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
جیوری نے حملے کے شکار افراد کے اہل خانہ کیلئے تقریباً 22 کروڑ امریکی ڈالر ہرجانے کا فیصلہ سنایا ہے۔
