
کراچی (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے دو ہزار دس کے بعد کم بیک کیا ہے، فاسٹ باؤلر کو ردھم میں آنے کے لئے وقت چاہئے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو فری ہینڈ دیا ہے، ٹیسٹ کپتان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ انضمام الحق نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے برعکس دورہ آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
