Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پنچھی پر پھڑپھڑانے لگے

February 14, 2022 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

ہمارے پاس کوئی طوطا مینا ہے نہ کوّا چڑیا جو ہمیں اندر کی ”ڈونگی ڈونگی” خبریں لا کر دیتا رہے۔ ویسے بھی ہم لال حویلی والے کی طرح ”طوطا فال” نکال کر اپنی ”ٹہور شہور” جمانے کے لیے ایسی پیشین گوئیاں نہیں کرنا چاہتے جو کبھی درست ثابت نہ ہوں۔ ”لفافہ صحافت” سے ہمارا دُور کا بھی واسطہ نہیں، وجہ یہ کہ کوشش کے باوجودبھی ہمیں ایسی ”آفر” کبھی ہوئی ہی نہیں۔ اِس لیے جو کچھ نظر آتا ہے اُسی کے سہارے ”تُک بندی” کرکے اپنے کالموں کا پیٹ بھرتے رہتے ہیں۔ کئی دفعہ سوچا کالموں پر ”مٹی پاؤ” کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں ”کالموں” کے سوا لیکن ”چھُٹتی نہیں یہ کافر مُنہ سے لگی ہوئی” کے مصداق ”اپنی تو جہاں آنکھ لڑی پھر وہیں دیکھو”۔ ہمارے اکثر کالم نگار اپنے ایک کالم میں جو تجزیہ کرتے ہیں، دوسرے کالم میں اُسی کی نفی کر رہے ہوتے ہیں۔ عرض ہے کہ ہم اپنے کالموں میں ایسی چالاکی سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ ہم بھی وزیرِاعظم کی طرح ”برانڈ” ہیں اور ”برانڈ” پر کوئی دَھبہ یا حرفِ ملامت ہمیں قبول نہیں۔

وزیرِاعظم نے کابینہ کے 10 ارکان میں کارکردگی کی منیاد پر تعریفی اسناد تقسیم کرکے دھماکہ کر دیا۔ ہم نے لفظ ”دھماکہ” اِس لیے لکھا ہے کہ ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ کابینہ کے کل 48 ارکان ہیں جن میں سے 10خوش نصیبوں کو تعریفی اسناد ملیں باقی سب مُنہ بسورتے رہ گئے۔ اِس تقریب میں کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے شرکت نہیں کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِاعظم نے فہرست مرتب کرنے والے معاون ارباب شہزاد کو حکم دیا کہ آئندہ اِن معاملات کو خفیہ رکھا جائے۔ ایک نمبری سے دَس نمبری تک کی فہرست پر تبصرہ بعد میں پہلے ناکام ونامراد لوٹنے والوں کی بات ہو جائے۔ تقریب کے بعد ایک وزیر با تدبیر سے سوال ہوا کہ اُنہیں سند کیوں نہیں ملی۔ اُس نے کہا ”اللہ کا شکر ہے کہ مجھے سند نہیں ملی، اگر مِل جاتی تو میں کس مُنہ سے عوام میں جاتا”۔ وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ارباب شہزاد کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا۔ مرنجاںمرنج وزیرِمملکت علی محمد خاں کا تبصرہ سب سے مزیدار۔ اُس نے کہا ”جو اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے، ایوارڈ کے حقدار ٹھہرتے ہیں”۔ جب ہم نے ایوارڈ یافتہ افراد کی فہرست پر نظر ڈالی تو ہمیں علی محمد خاں کے بیان میں سچائی کی خوشبو نظر آئی۔

حکومت کے کسی اتحادی کو ایوارڈ کے قابل نہیں سمجھا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیرِاعظم اُن سے کتنے نالاں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے خارجہ، دفاع، خزانہ، اطلاعات ونشریات، توانائی، ریلوے، آبی وسائل، سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے وزراء کیا اب بھی اپنی وزارتوں سے چمٹے رہیں گے؟۔ جب اُن کا اپنا وزیرِاعظم ہی اُن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو پھر کیا اُن میں اتنی شرم بھی باقی نہیں کہ وہ ”نیویں نیویں” ہو کر گھروں کو لوٹ جائیں۔ یہ بھی حیران کُن کہ جب زبان دراز شیخ رشید کو کارکردگی میں 9 واں نمبر مل سکتا ہے تو پھر انتہائی بدتمیز شہبازگِل کو ایوارڈ کیوں نہیں ملا؟۔ ہمارا احتجاج نوٹ فرما لیں! مانا کہ کارکردگی میں ”گولڈمیڈل” حاصل کرنے والا مرادسعید بہت جذباتی، بدتمیز، جھگڑالو اور زبان دراز ہے مگر شہبازگِل اُس سے دو چار ہاتھ آگے ہی ہے لیکن وزیرِاعظم نے اُسے کسی کو مُنہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔ ویسے تو فوادچودھری اور شبلی فراز نے بھی وزیرِاعظم کی بہت خدمت کی ہے لیکن وہ بھی فیل ہوگئے البتہ پرویز خٹک کے ساتھ ”سُتھری” ہوئی ہے اور ہونی بھی چاہیے تھی کیونکہ اُس نے وزیرِاعظم سے تازہ تازہ ”پنگا” لیا تھا۔

اب آتے ہیں کارکردگی کی طرف جس میں اوّل نمبر پر وزیرِمواصلات مرادسعید براجمان۔ یہ وہی مراد سعید ہے جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا۔ اُس کی کارکردگی کا اندازہ لگانا ہے تو صرف لاہور سے راولپنڈی تک ٹوٹی پھوٹی جی ٹی روڈ پر سفر کرکے دیکھ لیں۔اُس نے 3 سالوں میںموٹر وے کا ٹول ٹیکس 297 روپے سے بڑھا کر تقریباََ 1000 روپے کر دیا۔ شاید اِسی وجہ سے خاںصاحب نے اُسے پہلے نمبر پر رکھاکیونکہ اُن کو پیسہ مرغوب ہی بہت ہے۔ ویسے بھی ”سائیاں دے مَن بھانیاں، کملیاں وی سیانیاں”۔ دوسرے نمبر پر اسد عمر جسے کان سے پکڑ کر وزارتِ خزانہ سے نکالا گیااور اب اُسے ”نُکرے” لگایا ہوا ہے۔ مسنگ پرسنز کا مسٔلہ تو تاحال حل نہیں ہو سکا لیکن انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کو 5 واں نمبر مل گیا۔ چھٹے نمبر پر صنعت وپیداوار کے وزیر خسروبختیار، جس کے دَور میں چینی کا بحران پیدا ہوااور تاحال کسان کھاد کے لیے قطاریں لگائے ”کوسنے” دے رہے ہیں۔ فوڈ اینڈ سکیورٹی کے وزیر فخر امام کو 10 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اُن کی وزارت میں گندم اور آٹے کا شدید بحران پیدا ہوا اور کثیر زرِمبادلہ صرف کرکے گندم درآمد کرنی پڑی۔ عبد الرزاق داؤد، ثانیہ نشتر اور معید یوسف، تینوں وزیرِ اعظم کے معاون ومشیر اور تینوں ہی ایوارڈ لے اُڑے۔ ہم نے یہاں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی کارکردگی کا بہت مختصر تعارف کرایا ہے کیونکہ کالم کا دامن تنگ۔

عرض ہے کہ باخبر حلقوں کے مطابق تحریکِ انصاف کے پنچھی تو پہلے ہی پَر پھڑپڑاتے ہوئے اُڑنے کو تیار بیٹھے ہیں، اب کارکردگی کا ڈھونگ رچا کر وزیرِاعظم نے اپنے وزراء کو بھی ناراض کر دیا ہے۔ پتہ نہیں کِس حکیم نے اُنہیں ایسا کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ عین حقیقت کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومتوں کا مآل کبھی اچھا نہیں ہوتا۔یہ بھی اظہرمِن الشمس کہ موجودہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے اور تب تک کھڑی رہے گی جب تک بیساکھیاں قائم رہیں گی۔ ویسے پاکستان کی تاریخ تو یہی بتاتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیاں کبھی مستقل نہیں ہوا کرتیں۔ آجکل پاکستانی سیاست میں جو ہلچل مچی ہے اور جس طرح سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے رابطے کر رہی ہیں، اُن سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔ ہمارے خیال میں اپوزیشن حکومتی اتحادیوں سے جتنے جی چاہے رابطے اور وعدے وعید کر لے، ہونا وہی ہے جو اسٹیبلشمنٹ چاہے گی۔ اِسی لیے ساری اپوزیشن جماعتیں ہی نہیں، حکومتی اتحادی بھی اسٹیبلشمنٹ کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ چاہے تو اگلے 48 گھنٹوں میں بھی کوئی ”دھماکہ” ہو سکتا ہے اور اگر نہ چاہے تو پھر اپوزیشن کو طوہاََ و کرہاََ 2023ء کے انتخابات تک انتظار کرنا ہوگا۔ اب اسٹیبلشمنٹ کے مَن میں کیا ہے، اِس کی ہم پیشین گوئی نہیں کر سکتے۔ البتہ جس طرح سے عدلیہ، خصوصاََ الیکشن کمیشن کے آزادانہ فیصلے سامنے آرہے ہیں، اُس سے کچھ نہ کچھ ہونے کے آثار بہرحال نمایاں ہیں۔

بدھ 9 فروری کو الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے وزیر فیصل واوڈا کو دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیتے ہوئے اُس کے بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا 2 ماہ کے اندر تمام مالی مفادات اور مراعات واپس کرے۔ فیصل واوڈا کی آرٹیکل 62-1F کے تحت تاحیات نااہلی پر تحریکِ انصاف الیکشن کمیشن کے خلاف آگ اُگلتے ہوئے سپریم کورٹ میں اِس آرڈر کو چیلنج کرنے کا اعلان کر رہی ہے۔ اُس کے خیال میں تاحیات نااہلی کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے اور الیکشن کمیشن عدالت نہیں۔ ایک حقیقت تو بہرحال روزِروشن کی طرح عیاں ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرواتے وقت جھوٹ بولا اِس لیے وہ صادق وامین نہیں رہا۔ جب پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے سامنے یہ حقائق رکھے جائیں گے تو اُس کا فیصلہ وہی ہوگا جو میاں نوازشریف اور جہانگیر ترین کے کیسز پر ہوا۔ اِسی آرٹیکل کے تحت اِسی معزز عدالت نے میاں نوازشریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا۔ عدالت طے کر چکی کہ جو صادق وامیں نہیں وہ کسی بھی انتخاب میں حصّہ لینے کا اہل نہیں۔ رہا سوال تاحیات نااہلی کا تو اگر فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جاتا تو پھر میاں نوازشریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی بھی سوالیہ نشان بن جائے گی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
analysis cabinet Ceremony government members Prime Minister ارکان تجزیے تقریب حکومت کابینہ وزیراعظم
Election
Previous Post بلدیاتی الیکشن اور تحصیل کلر کہار کی صورتحال
Next Post تیونس: صدر کی عدلیہ پر سخت گرفت کے بعد احتجاجی مظاہرے
Protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close