
شنگھائی (جیوڈیسک) ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اینڈی مرے اور سپین کے نمبر پندرہ سیڈ روبرٹو باٹیسٹا آمنے سامنے ہوئے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ ہوا۔ اینڈی مرے نے ٹائی بریکر پر کامیابی سمیٹ کر فائنل میں برتری حاصل کی۔
اینڈی مرے نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر تیسری مرتبہ شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
