
کراچی : انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم عبداللہ نورانی نے کہا ہے کہ پیغام ِ انجمن نے پاکستان کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھا جائے، ہمارا قافلہ نفرت کے خلاف جنگ کرتا رہے گا اور انقلابِ نظام مصطفیۖ کی جدوجہد جاری رکھے گا، انجمن طلبہ اسلام ہر دور میں طلبہ حقوق کی محافظ رہی ہے۔
اسکول، کالجز، جامعات اور مدارس میں انجمن طلبہ اسلام نوجوان طلبہ کے لئے فکری اور نظریاتی تربیت گاہ ہے، جامعہ کراچی کے ماہانہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی اور دیگر جامعات کے اراکین سے مشورے میں یہ بات طے پائی ہے کہ اب تمام جامعات کے طلبہ کے لئے ماہانہ درس قرآن اور تربیتی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے۔
اجتماع گاہ امام اعظم مسجد نیپا مخصوص کی گئی ہے، ، پہلے اجتماع کو تمام نئے آنے والے طلبہ کے نام کیا جائے گا، اس اجتماع میں جامعہ کراچی کے اراکین عاملہ، ہمدرد، اساتذہ اور کراچی ڈویژن کے اراکین بھی شرکت کی۔
