
کراچی : دارالعلوم قادریہ رضویہ ملیر سعود آباد کراچی میں آج بروز جمعتہ المبارکہ بعد نماز مغرب 25 واں سالانہ جلسۂ دستار فضیلت و اسناد کی تقریب منعقد کی جایئگی جس کے مہمان خصوصی علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی ہونگے۔
جبکہ تقریب کی سربرائی دارالعلو م کے سربراہ صاحبزادہ ظفرالدین اعظمی کرینگے جس میں پاکستان کے کرہ ارض سے تعلق رکھنے والے طلباء کرام کو دورۂ حدیث اور حفاظ کرام فارغ التحصیل ہونگے۔
