
لاہور (جیوڈیسک) این ایف ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے دوران یوریا کی فروخت دو لاکھ ، ستاون ہزار ٹن رہی جو مارچ کے دوران تین لاکھ ، چوراسی ہزار ٹن تھی۔
اپریل میں یوریا کی پیداوار تین لاکھ ، بیاسی ہزار ٹن رہی جو مارچ کے دوران تین لاکھ چوراسی ہزار ٹن پر موجود تھی۔ ایک ماہ کے دوران پندرہ فیصد کمی سے ڈی اے پی کی پیداوار ساٹھ ہزار ٹن رہی۔

