
لاہور (جیوڈیسک) شہر میں دو خواتین سمیت تین افراد نے زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا ستارہ کالونی کی خاتون شہناز نے گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا لیں، گرین ٹاؤن میں طارق کی بہن کنول نے موبائل فون پر باتیں کرنے سے منع کرنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ کاہنہ نو میں نوجوان احسن نے عشق میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر چوہے مار گولیاں کھا لیں ۔تینوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
