
لنڈی کوتل (جیوڈیسک) خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی لنڈی کوتل میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کرکے لنڈی کوتل بازار کی طرف جانیوالے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں۔
اشخیل اور مختار خیل کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔
