
اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اشرافیہ سمجھ لے کہ اگر جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا تو وفاق نہیں رہے گا۔
رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ کسی قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت لائی گئی تو نظام نہیں چل سکے گا اور اٹھارہویں ترمیم کو ختم کیا گیا تو ملک نہیں چل سکے گا۔
