
ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) اغوا کی واردات ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی کے مقام پر صدر پولیس تھانہ کی حدود میں ہوئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے گاڑیاں روکیں، ملازمین کے شناختی کارڈ چیک کئے اور گاڑیوں سمیت انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمان بلوچ کے مطابق مغوی ملازمین کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ علاقے میں ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
