
راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خانہ اور مردم شماری کیلئے فوجی جوان فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پاک فوج کے دو لاکھ جوان مردم اور خانہ شماری میں حصہ لیں گے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، فوجی جوان مردم شماری میں سکیورٹی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
