
شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف یوم دفاع فوجی دستوں کے ہمراہ شمالی وزیرستان میں منا رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی پہنچ گئے، جہاں وہ آج کا دن شمالی وزیرستان میں فوجی دستوں کے ہمراہ گزاریں گے۔
