
راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،تین روزہ، دورے کے دوران، پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب کے سینئر حکومتی عہدیداروں اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات ہو گی۔
