
راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کی خصوصی نمائندے برائے افغانستان و پاکستان رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کے سیکیورٹی معاملات بھی زیربحث آئے۔
امریکی خصوصی نمائندے نے پاکستان آرمی کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو سراہا۔
