
راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے 5 افسران کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 5 افسران کو میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عمر محمود حیات، ظفر اقبال ملک، جاوید محمود بخاری، انور علی حیدر اور شاہد بیگ مرزا شامل ہیں۔
