کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے میڈیا ہا¶سز پر حملے کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہرپی ایف یو جے کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے حوصلے اتنے بڑھ چکے ہیں کہ اب ان سے صحافی ‘ اخبارات ‘ ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاوسز بھی محفوظ نہیں ہیںاور اس کی وجہ حکمرانوں کا کردار ہے ۔ انہوں نے کاکہا کہ کھوکھلے نعروں اور سامراجی قوتوں کی ساز باز سے برسراقتدار آنے والے حکمران حالات پر قابو پانے کی دیانتدارانہ کوششوں کی بجائے حالات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کی روایت کے ذریعے پاکستان کے آزاد تشخص کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں طاہر حسین نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا دیدار علی شاہ سمیت دیگر شیعہ ‘ سنی و دیوبندی مسلک کے علمائے دین اور افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کا وطن عزیز میں فرقہ وارانہ فسادات کی آ گ بھڑکانے کی سازش ہے جس کی آل پاکستان مسلم سخت الفاظ مین مذمت کرتی ہے اور قوم سے قومی وحدت میں بندھے رہنے کی اپیل کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلال بگٹی کی جانب سے پرویز مشرف کے سر کی قیمت لگانا اور فوجیوں سمیت عوام کو مشرف کے قتل کیلئے اکسانا ملک و قوم سے غداری اور امن کیخلاف سازش ہے جس کیخلاف سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہئے جبکہ آرمی چیف کوملک وقوم اور فوج کے وسیع تر مفاد اور محفوظ مستقبل کیلئے فوجیوں کو لالچ کے ذریعے قتل جیسے جرم کے ارتکاب کیلئے اکسا کر فوج کو کرپشن کی جانب دھکیلنے کی سازش پر توجہ دینی ہوگی اور طلال بگٹی کیخلاف تادیبی کاروائی کے ساتھ طلال سے ہاتھ ملانے ‘ اسے گلے لگانے اور اس کی پیٹھ تھپکنے والوں کا بھی احتساب کرنا ہو گا۔
