Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آرٹیکل 6 کا پہلا ملزم

November 22, 2013 0 1 min read
Prof Riffat Mazhar
Pervez Musharraf
Pervez Musharraf

ہمارے پیارے اور فی الحال مجبور و مقہور کمانڈو پرویز مشرف کو حکومتِ وقت نے بقول ڈاکٹر خالد رانجھا صاحب ” بے جرم و خطا” دھر لیا ہے کیونکہ کیس تو بنتا ہی نہیں۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر ہمارے نزدیک یہ انتہائی زیادتی ہے۔ اُدھر ہمارے محترم چیف جسٹس صاحب نے بھی کمال سُرعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی خط پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو بھیج کر 24 گھنٹوں کے اندر پانچ ججز صاحبان کے نام مانگ لیے ہیں۔ ایسی تیزی کبھی دیکھی نہ سُنی۔ ہم محترم چیف صاحب سے دست بستہ معافی مانگتے ہوئے یہی استدعا کر سکتے ہیں کہ وہ جاتے جاتے ہم پر یہ احسان ضرور کرتے جائیں کہ ہمارے ”کمانڈو” کے لیے کوئی ”نظریۂ ضرورت” تلاش کر دیں۔ آخر پہلے بھی تو اعلیٰ عدلیہ نے کمال شفقتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے لیڈر کو تین سال دیئے ہی تھے ناں۔ اب اُن سے کونسی ایسی انہونی سر زَد ہو گئی جو ناقابلِ معافی و تلافی ہے۔

مارشل لاء تو ایوب ، یحییٰ اور ضیاء نے بھی لگایا تھا لیکن اُس پر کوئی شور اُٹھا نہ ہنگامہ اور نہ ہی کسی نے آئین کی تقدیس کی بات کی۔ضیاء الحق صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ آئین سو صفحے کی (فضول سی )کتاب ہے جسے جب چاہوں ، پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں لیکن مشرف صاحب نے تو ”سب سے پہلے پاکستان” کا نعرہ لگایا اور اُس پر عمل کر کے بھی دکھایا ۔اُنہوں نے اِدھر اُدھر سے پاکستانی اکٹھے کیے اور پھر اُنہیں دہشت گرد ثابت کرنے کے بعد امریکی منڈی میں فروخت کر کے قومی خزانے کو ڈالروں سے بھر دیا۔اگر مشرف ایسا نہ کرتے تو امریکہ ہمیں پتھر کے زمانے میں دھکیل دیتا جہاں ہمیں روٹی کپڑا ملتا نہ مکان ااور نہ ہی انٹرنیٹ کی سہولت ویسے آپس کی بات ہے کہ ہمیں پرویز مشرف صاحب پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہو جانے پر کوئی اعتراض ہے نہ پریشانی کیونکہ کسی کی ”چڑیا” امریکی فضاؤں سے یہ پیغام لائی ہے کہ ہمارا آقائے ولی نعمت امریکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو کچھ ہونے دے گا نہ پرویز مشرف کو اور بقول ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا ”یہ سب ڈرامہ مشرف صاحب کو کلین چِٹ دینے کے لیے رچایا جا رہا ہے۔

ہمیں تو صرف مقدمے کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے۔ مشرف صاحب پر پاکستان آتے ہی تین مقدمات قائم ہوئے اور تینوں میں ہی اُن کی گرفتاری عمل میں آئی ۔یہ الگ بات ہے کہ اُنہیں اپنے ہی گھر میں نظر بند کر دیا گیا اور گھر بھی ایسا کہ جہاں ہر کوئی نظر بند ہونے کی تمنّا کرے۔ شنید ہے کہ اُن کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے حکومت نے اُنہیں دل بہلانے کے لیے طبلہ، سارنگی بھی مہیا کر دیئے۔ دروغ بَر گردنِ راوی وہ نظر بندی کے دوران ہر وقت یہ گنگنا تے رہتے تھے کہ ”میں کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کِس کے لیے۔ پھر ہر کیس میں ضمانت کے بعد جب وہ اپنے بوٹوں کے تسمے باندھ کر دبئی پرواز کرنے ہی والے تھے تو وزیرِ داخلہ چوہدری نثار احمد نے آرٹیکل 6 کا شوشہ چھوڑ دیا۔

Supreme Court
Supreme Court

پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری فرماتے ہیں کہ چوہدری نثار احمد نے سانحہ راولپنڈی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے یہ ”شتونگڑا” چھوڑا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اُنہوں نے شتونگڑا کس کو کہا لیکن جسے بھی کہا خوب کہا۔ قصوری صاحب یہ بھی کہتے ہیں کہ پرویز مشرف انتہائی سُرعت سے عوام میں مقبول ہو رہے تھے اور حکومت نے اُن کی مقبولیت سے پریشان ہو کر اُنہیں کہا کہ یا تو ملک چھوڑ دیں یا پھر مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ مشرف صاحب نے ”اپنی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”ملک چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا اِس لیے اب اُن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ قائم کیا جا رہا ہے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ اُنہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ مشرف صاحب کے گھر کے سامنے ہر وقت 20 کیمرے اُن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں جو اُن کی مقبولیت کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔مجھے قصوری صاحب کی کہی گئی ایک ایک بات سے مکمل اتفاق ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ بَد باطن یہ کہتے ہیں کہ اگر واقعی مشرف صاحب نے باہر جانے سے انکار کر دیا تھا تو پھر اُنہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں یہ درخواست کیوں دائر کی کہ وہ اپنی والدہ سے ملنے کے لیے دبئی جانا چاہتے ہیں اِس لیے اُن کا نام ECL سے نکالا جائے۔ میرا خیال بلکہ یقین ہے کہ یہ بھی ہمارے کمانڈو کے خلاف سازش ہے اور یہ درخواست یقیناََ مشرف صاحب کے جعلی دستخطوں سے دائر کی گئی ہے۔

کیونکہ ہمارا لیڈر ”ڈرتا ، ورتاکسی سے نہیں۔ ویسے تو اِس جعلسازی پر از خود نوٹس توبنتا ہے لیکن انتہائی محترم چیف صاحب آجکل انتہائی مصروف ہیں اِس لیے ہم اُنہیں تنگ نہیں کر سکتے۔ ہمیں یقین ہے کہ فوج اپنے سابقہ چیف کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور سچی بات تو یہ ہے کہ ہمیں تو”بوٹوں” کی کچھ کچھ آوازیں بھی سنائی دینے لگی ہیں لیکن اپنے شیخ رشید صاحب اندر سے ڈرے ، سہمے ہوئے لگتے ہیںکیونکہ اُن کے خیال میں ”فوج نے ستّو پیئے ہوئے ہیں۔ اگر واقعی ایسا ہے ( فلسفیانہ سوچ رکھنے والے جنرل محترم اشفاق پرویز کیانی کی موجودگی میں تو یقیناََ ایسا ہی ہے ) تو پھر شیخ صاحب کی پریشانی بجا ہے کیونکہ جب ہمارے کمانڈو نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا تو اُس وقت شیخ صاحب بھی وزیر با تدبیر تھے۔

اُنہوں نے توبہت پہلے سے ایسے 881 افراد کی لِسٹ تیار کر رکھی ہے جن پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج ہو سکتا ہے اور اُس لسٹ میں اُن کا اپنا نامِ نامی اسمِ گرامی بھی موجود ہے ۔شیخ صاحب اِس لسٹ میں اپنا نام اوپر نیچے کرتے رہتے ہیں ۔شیخ صاحب کو یہ پریشانی بھی لاحق ہے کہ اُن کی پارٹی نے نیٹو سپلائی روکنے کے لیے تحریکِ انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب اگر وہ بھی آرٹیکل 6 میں دھر لیے گئے تو نیٹو سپلائی کون روکے گا ؟۔یہ نیٹو سپلائی کا روکنا بھی ہم ”سونامیوں” کی”چھیڑ” بن کے رہ گیا ہے ۔کچھ بَد فطرت کہتے ہیں کہ پہلے خیبر پختونخواہ کی حکومت نے حکومتی سطح پرنیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا پھر پتہ نہیں مَن میں کی آئی کہ نیٹو سپلائی کی بندش کو تحریکِ انصاف تک محدود کر دیا گیا۔ پہلے کہا گیا کہ 20 نومبرکے بعد کوئی کنٹینر گزرنے ہی نہیں دیا جائے گا ، پھر کہا کہ 20 نومبرکو ایک دن کا دھرنا دیا جائے گا۔

اب 20 کی بجائے 23 نومبر کہ سانحۂ راولپنڈی ہو گیا ہے۔ مجھے کسی نے کہا کہ سونامیوں کو شکر کرنا چاہیے کہ اُن کے کپتان صاحب نے یہ نہیں کہہ دیا کہ سعودی عرب میں چونکہ چار حاجی وفات پا گئے ہیں اِس لیے دھرنا کینسل۔ میرا جی تو چاہا کہ اُس کا مُنہ توڑ دوں لیکن پھر سوچا کہ ٹوئیٹر پر اُس کو جواب دوں گی۔ اُس احمق کو کون سمجھائے کہ دھرنے کے لیے تو سارے بندے ہم نے پنڈی، لاہور سے لے کر جانے تھے۔اب اگر پنڈی میں حالات خراب ہو گئے ہیں تو دھرنا کیا اُس کا باپ دے گا۔

ایک بَد باطن نے مجھے ایک لطیفہ سنایا جسے سُن کر پہلے تو میں لطف اندوز ہوتی رہی لیکن آخر میں اُس نے محترم جاوید چوہدری صاحب کے کالموں کی طرح جو نتیجہ نکالا اُس نے مجھے آگ بگولا کر دیا۔ اُس نے کہا کہ ایک زمیندار کے گھر میں ایک میراثی آیا۔ زمیندار نے اُس کی بڑی آؤ بھگت کی اور اپنی بیوی سے کہا کہ کل جو بکرے کا گوشت آیا تھا وہ جلدی سے پکا دے۔ بیوی نے کہا کہ وہ گوشت تو ختم ہو چکا ہے۔ زمیندار نے کہا ”اچھا تو مرغ پکا دو۔ بیوی نے کہا ”اب اندھیرا ہو چکا ہے، مرغ کہاں سے آئے گا۔ زمیندار نے کہا ”مہمان کو بھوک لگی ہے، چلو دال ہی پکا دو۔ بیوی بولی ”گھر میں تو دال بھی نہیں ہے۔ ویسے بھی تین چار گھنٹے بھگوئے بغیر دال پکتی نہیں۔ زمیندار نے کہا ”اچھا تو پیاز میں نمک مرچ ڈال کر پیس لو لیکن جلدی کرو۔ میراثی جو پاس بیٹھا سب کچھ سُن رہا تھا اچانک بول اُٹھا ”جیہڑا ایس توں مُکرے او کافر ہو کے مرے۔ اُس واقف کار نے لطیفہ سنانے کے بعد کہا ”اپنے کپتان صاحب کو کہنا کہ اب 23 نومبر سے نہ مُکرے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
prof_riffat_mazhar@hotmail.com

Share this:
Tags:
government Judiciary pervez musharraf Prof Riffat Mazhar supreme court آرٹیکل پرویز مشرف حکومتِ عدلیہ
Supreme Court
Previous Post این آئی سی ایل کیس، سپریم کورٹ کا چیئرمین نیب، امین فہیم کیخلاف کارروائی کا حکم
Next Post سانحہ راولپنڈی پر ذہن ماؤف ہے
Azam Azim Azam

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close