ڈنگہ :وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف یوتھ فیسٹیول ادبی پروگرام ،AEO(زنانہ) مرکز ڈنگہ میڈم صابر سلطانہ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈنگہ 1میں انعقاد کروایا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف یوتھ فیسٹیول ادبی پروگرام ،AEO(زنانہ) مرکز ڈنگہ میڈم صابر سلطانہ نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ڈنگہ 1میں انعقاد کروایا، اور اُنہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ادبی پروگرام آج 21 دسمبر سے 28 دسمبر 2013 تک جاری رہے گا اور اس ادبی پروگرام میں تمام سکولوں کے شرکت لازمی قرار دِی گئی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اِس ادبی پروگرام میں بچے اور بالخصوص اساتذہ بھی بڑے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں ، AEO( زنانہ ) مرکز ڈنگہ میڈم صابر سلطانہ نے ٹیلی فون پر ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز باقاعدہ ادبی پروگرام کا آغاز ہوا اور سلسلہ تلاوت کا مرحلہ مکمل ہوا جبکہ آئندہ دِنوں میں نعت خوانی ، ملی نغمے ، مضامین ، اُردو انگلش تقاریر ، پینٹنگ طالبات پیش کرینگی ، اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈنگہ مرکز کے تمام سکول کے بچے اور اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق اِس ادبی پروگرام میں ہونہار اساتذہ اور بچے تلاوت ، نعت خوانی ، ملی نغمے ، مضامین ، اُردو انگلش تقاریر ، پینٹنگ جیسے تمام مرحلوں میں جوش و جذبہ کیساتھ اپنی اپنی کارکردگی کو نمایاں کرینگے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے اُن کی حوصلہ افزائی پر خصوصی انعامات دیے جائینگے۔
—————-
—————
ڈنگہ :حکومت عوام کا مسلسل استحصال کر رہی ہے،چوہدری اعجاز رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا حکومت عوام کا مسلسل استحصال کر رہی ہے ، کسی ایک شعبے میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات نہیں کئے گئے ، حکومت اب تک مہنگائی اور محکموں کے سربراہوں کو برطرفی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی ، اپنی ناکامی کو چھپانے اور مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح میں اضافہ سے غصے میں بھرے عوام کو مطمئن کرنے کے لیے بزنس لون سکیم شروع کی گئی ہے تا کہ لوگوں کو دھیان دوسرے مسائل کی طرف سے ہٹ جائے ، اس کو کون بتائے گا کہ غریب کو کوئی خیرات نہیں دیتا اور اُن کی گارنٹی کون دے گا، اُنہوں نے کہا کہ حالات جس طرف جا رہے ہیں حکومت کچھ کر کے دکھا نہیں سکی ایسے میں یہ حکومت اپنی مدت کو پوری کرتی نظر نہیں آتی ، سال 2014ء اس حکومت کے لیے بہت مشکل سال نظر آ رہا ہے
اور بھاری مینڈیٹ اُن کے گلے پڑ جائے گا، چوہدری اعجاز احمد رنیاں کا کہنا تھا کہ یہ حکمران عوام کے چہروں سے مسکراہٹ چھین پر بدلیں گے اُن کے بادشاہی کے دور میں ٹماٹر ڈالر کی قیمت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، بجلی کے بلوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دِیا گیا ہے۔ ن لیگ کی موجودہ جابر حکومت میں مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، بد امنی میں اضافہ اور معاشرہ حکمرانوں کی بے حسی پر تڑپ رہا ہے۔
—————-
—————
ڈنگہ: ہم عوامی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست کو اپنایا اور حلقہ کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گا ،چوہدری ماجد محمود،چوہدری سلیمان الیاس
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) یونین کونسل وڑائچانوالہ نمبر 68 امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ماجد محمود اور چوہدری سلیمان الیاس وڑائچانوالہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم عوامی خدمت کا جذبہ لیکر سیاست کو اپنایا اور حلقہ کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو گا ، یونین کونسل وڑائچانوالہ کے موضع بھلیسرانوالہ ، شیخو چک ، لشکری چک ، بھکنانوالی ، سولی ونڈ ، چکوڑہ ، گراٹیاں ، کمالہ سے انشاء اللہ تعالیٰ غیور عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے حلقہ کی غیور عوام کی تقدیر بدل دینگے ، اُنہوں نے کہا یونین کونسل وڑئچانوالہ کی غیور عوام 30 جنوری ووٹ کی پرچی کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں تا کہ تعمیر و ترقی او ر آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں ، سیاسی مداریوں کے جھو ٹے وعدے ، لالچ ، اور وقتی جھانسوں میں آنے کی بجائے حلقہ کے وسیع مفادات کو سامنے رکھ کر اپنے ضمیر کا خود فیصلہ کریں ، اب ماضی کی ڈرائنگ روم اور پیسہ کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ، ہماری الیکشن کمپین سے مخالفین میں دراڑیں پڑھ چکی ہیں ، بلدیاتی الیکشن سے حلقہ کے مسائل میں کمی ہو گی ، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایماندار ، نڈر ، بے باک اور جرأتمند امیدواروں کو منتخب کریں ، اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے ملک میں تبدیلی رو نما ہو گی اور لوگوں کے مسائل میں کمی ہو گی ، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایماندار لوگوںکو منتخب کریں ، انشاء اللہ تعالیٰ چیئرمین منتخب ہو کر حلقہ میں تعلیم و صحت ، تعمیر و ترقی کے فروغ کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کریں گے اور انشاء اللہ عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے ، یونین کونسل 68 وڑئچانوالہ کے تمام پینل سے ہمارے امیدواران بہت مضبوط ہیں ،حلقہ کی عوام ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور عوام بھی ہمارے ساتھ چل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
