
عاصم ایاز ارائیں پیرس کمیونٹی کا ہردلعزیز نام کامیاب بزنس مین اور خصوصی طور پے سیاسی سوچ رکھنے والا سنجیدہ نام عاصم ایاز سے میری کئی بار بات ہوئی کہ وہ پی ٹی آئی کو جوائن کریں لیکن کسی مصلحت کی بنا پر خاموش تھے آج مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ان کے باقاعدہ طور پے پی آٹی آئی کو جوائن کرنے کی خوبصورت خبر دیکھی ازحد خوشی ہوئی تحریک انصاف کے قائد جناب عمران خان نے اس ملک کی برس ہا برس سے خاموش مایوس نوجوان قیادت کا جذبہ حب الوطنی جس شان سے جگایا ہے اس کو بڑے بڑے سیاسی مبصرین اس دور کا عظیم کارنامہ سمجھتے ہیں۔
با اصول ذہین اور با ضمیر نوجوانوں کی یہ پارٹی گاہے بگاہے تنقید کا شکار بھی ہوتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ، جہاں طاقت کی ضرورت ہو وہاں سب سے پہلا نام پی ٹی آئی کا لیا جاتا ہے پی ٹی آئی میں شمولیت وہی نوجوان کرتے ہیں جن کے دل میں پاکستان کیلیئے محبت اور اس کے تحفظ کی سچی خواہش ہے میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والا ہر ممبر عام سیاسی جماعتوں سے مکمل طور پے جداگانہ تشخص کا حامی ہوتا ہے روایتی سیاست سے ہٹ کر اس کی اپنی مضبوط سوچ ہے جو عمران خان کی انفرادی سوچ کے ساتھ مل کر اس ملک کو اس کی بنیادوں کو مذید تحفظ فراہم کرتی ہے۔

عاصم ایاز نے کاروباری دنیا میں انتھک محنت کر کے اپنا الگ مقام پیدا کیا ہے بزرگوں کی سنگت میں رہ کر عمر سے بڑی باتیں اور ان کے تجربات نے جہاں ان کی سوچ کو وقت سے پہلے پختہ کر دیا وہاں پاکستان کیلئے کچھ کر گزرنے کی سوچ بھی پنپ اٹھی اور آج اس خبر نے اس پے مہر ثبت کر دی کہ انہیں “” پاکستان تحریک انصاف کے صدر لیبر ونگ زبیر احمد خاں نے پی ٹی آئی اوور سیز لیبر و نگ کے صدر سردار اصغر علی کے ساتھ باہمی مشاورت کر کے عاصم ایاز ارائیں کو پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ اوور سیز کا سیکریٹری کو آر ڈی مقرر کر دیا ہے۔
اہلیان پیرس جو سیاسی میدان میں پورے یورپ میں کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت زیادہ سرگرم دکھائی دیتے ہیں ان کی سرگرمیوں میں ایک متحرک فعال ممبر کا اضافہ یقینا پیرس میں پی ٹی آئی کو مزید تقویت دے گا۔

اصم ایاز سے پاکستانی کمیوینٹی کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اکثر پاکستانی اس خبر پے یوں رائے دیتے ہیں کہ پاکستان کی بقا کیلئے عاصم ایاز جیسے زیرک نڈر دلیر اور کمیونٹی میں مضبوط شناخت کے حامل نوجوان سیاسی افق پے چمکیں گے تو ہی تاریک سیاسی رات کا خاتمہ ہو سکے گا عاصم ایاز اور ان جیسے نوجوان ہی پاکستان کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
پاکستانی کمیونٹی نے ان کی تقرری پے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے عاصم ایاز سے امید ہے کہ اس ذمہ داری کے ملنے کے بعد اللہ کے حضور عاجزی سے سربسجود ہو کر اس کا شکر ادا کرتے ہوئے احسن انداز سے اس ذمہ داری کو نبھائیں گے ایک بہترین جماعت کے بہترین پلیٹ فارم سے انہیں چنا پاکستان کیلیئے اپنی کچھ خدمات پیش کر سکیں عاصم ایاز کو ہم دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی فرانس اب مزید متحرک فعال اور بہتر انداز میں سیاسی میدان میں قدم جما کر بہتر ساکھ کو مزید بہتر کرے گی۔
تحریر : شاہ بانو میر
