
مانچسٹر (جیوڈیسک) بارش نے آسٹریلیا کے جیت کی طرف بڑھتے قدم روک دیے، ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ مانچسٹر میں ایشز سیریز کے تیسرے میچ کے آخری دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز چوتھے دن کے اسکور 172 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، انگلینڈ کو جیت کیلئے 332 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ انگلش ٹیم اننگز شروع کرتے ہی لڑکھڑا گئی۔
27 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، لیکن بارش انگلش ٹیم کیلئے رحمت بن گئی اور شکست کاخطرہ ٹل گیا اور آخر کار میچ کا اختتام ڈرا پر ہوا۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، ایشز سیریز کی روایات کے مطابق سیریز برابری پر ختم ہوتو ٹرافی دفاعی چیمپئن کے پاس رہے گی، اس طرح انگلش ٹیم ایشز کے دفاع میں کامیاب ہو چکی ہے۔
