
کرکٹ کی تاریخی جنگ “ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آج سے شروع ہو گا۔ روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گی۔
ایشز سیریز کا یہ تیسرا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی تاریخی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
