
لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ کھیلنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس لاہور پہنچ گئے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مجموعی طور پر پرفارمنس اچھی رہی۔ تاہم فائنل نہ جیتنے کا افسوس ہے۔
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایشیا کپ کھیلنے کے بعد آج صبح کپتان کی سربراہی میں دس کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کرتے ہوئے انہیں ہار بھی پہنائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی مجموعی طور پر اچھی رہی۔
لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اہم میچوں میں فیلڈنگ اچھی نہ رہی۔ شائد اسی وجہ سے فائنل نہ جیت سکے۔ ایک سوال کے جواب میں کپتان مصباح الحق نے کہاکہ نجم سیٹھی کی آمد کا مقصد ٹیم کا حوصلہ بڑھانا تھا اور آفریدی کا فارم میں آنا ٹیم کے لیے فائدے مند رہا۔
